اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت پٹرولیم نے روس کی کمپنی "سایوز تیل گیس " کے ساتھ تیل اور گیس کی تلاش کے لئے ایک نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔روس کی اس کمپنی نے گذشتہ پانچ ماہ سے شام میں مختلف علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے کھدائی کا کام شروع کررکھا تھا۔داخلی جنگ اور بیرونی دہشتگردی کے باوجود شام کی حکومت کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ بشار اسد کی حکومت اس شعبے میں وسیع سرمایہ گزاری کرنا چاہتی ہے ۔
.......
/169